بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعارف

اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ معاشرے کی اصلاح تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے نیز دینی تعلیم کو چھوڑ کر دنیاوی تعلیم سے نہ اخلاقی ترقی ہوسکتی ہے اور نہ فلاح دارین ۔لہٰذا ایسے تعلیمی اداروں کا ہونا اشدضروری ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ تربیت اخلاق کی طرف بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔یہ بھی حقیقت ہے تعلیم نہ صرف لڑکوں بلکہ لڑکیوں کی تعلیم اس لئے بھی ضروری ہے کہ معاشرے کو سدھارنے میں خواتین کا اہم کردار ہے ۔جب تک خواتین کی تعلیم و تربیت بچپن ہی سے اسلامی ماحول میں نہ ہو گی تب تک مکمل اصلاح معاشرے کی تشکیل مشکل ہے ۔

مندرجہ بالا پس منظر ضرورت کے پیش نظر کراچی کے ایک غریب علاقے میں جامعہ جواہرالقرآن کے نام سے ایک مدرسہ قائم ہوا جہاں علاقے کے غریب طلباء و طالبات قرآن مجید کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔


العارض
سلطان العارفین