کارکردگی
سال رواں تک مدرسہ کی دونوں شاخوں میں 150طلباء وطالبات نے حفظ القرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔جب کہ 300طلباء و طالبات نے ناظرہ قرآن شریف ختم کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔
جامعہ جواہر القرآن للبنات میں کافی عرصے پہلے درجہ کتب کا اجراء کر دیا گیا ہے اور الحمد للہ ثم الحمد للہ جواہرالقرآن للبنات کا الحاق وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ہے الحاق نمبرہے07630
اور اسکی کاکردگی نمایاں طور پر سامنے آئی ہے ۔جواہر القرآن للبنین میں بھی امسال درجہ کتب کا آغاز کردیا گیا ہے اور انشاء اللہ العزیز اسکا الحاق بھی وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے عنقریب کردیا جا ئے گا ۔علاوہ ازیں جامعہ جواہرالقرآن میں امسال ڈسپنسری کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس سے جامعہ جواہرالقرآن کے طلباء کے علاوہ اھل محلہ کے غریب عوام بھی استفادہ کرسکیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ جامعہ جواہرالقرآن میں کمپیوٹر لیب کا انتظام بھی کیا جارہا ہے ۔جس میں جامعہ جواہرالقرآن کے طلباء کو کمپیوٹر کی تعلیم و تربیت دی جائیگی۔
مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اپنے عطیات ، صدقات ، زکوٰۃ و چرمہائے قربانی سے جامعہ جواہرالقرآن کے مستحق طلباء کی بھرپور امداد فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ شرف قبولیت سے نوازیں گے۔